الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور

0
63
ضمنی انتخابات، تیاریاں مکمل،عمران خان کے مدمقابل کون کون ہیں امیدوار؟

الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور

الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرلی گئی ہیں جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے. عدالت نے کہا کہ جو اخراجات بلدیاتی انتخابات کیلئے خرچ ہوئے وہ پارلیمنٹیرینز کی تنخواہ سے کیوں نہ کاٹے جائیں؟

جبکہ عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے. خیال رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے اسلام آبادہائیکورٹ کے حکم پر اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس سماعت کی تھی جس سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون، سابق اٹارنی جنرل اشتراوصاف، پی ٹی آئی کی جانب سے بابراعوان اور علی نوازاعوان جب کہ جماعت اسلامی کی جانب سے میاں اسلم الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تھے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.
تاہم بعد ازاں الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو ایک گھنٹے بعد سنایا گیا۔ جس کے مطابق الیکشن کمیشن نے 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول منسوخ کردیا تھا جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ہوگئے تھے اور اب یہ الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور ہوئی ہیں.

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کا موقف ہے کہ اس الیکشن کو ملتوی کرنا ناانصافی ہے اور اسی لیئے یہ کیس دوبارہ عدالت میں لے جایا گیا ہے کہ تاکہ انہیں انصاف مل سکے.

Leave a reply