الیکشن کمیشن کی ایپ بنانے والی کمپنی کا دفتر بھارت میں ہونے کا انکشاف

0
68

الیکشن کمیشن کی ایپ کمپنی کا دفتر بھارت میں ہونے کا انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ کیا وزارت آئی ٹی نے کوئی ایس او پی تیار کی ہے ریمورٹ اور پسماندہ علاقوں کی نشاندہی کرنے کیلئے؟

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جہاں تک بلوچستان کی بات ہے تو وہان کن علاقوں کو پسماندہ قرار دیا گیا ہے، بدقسمتی سے گلگت بلتستان کو ہمیشہ نظرانداز کیا گیا ہے، گلگت سے اترتے ہی بہت سے علاقے میں انٹرنیٹ تو دور موبائل نیٹ ورک بھی نہیں ہے،

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جن ریمورٹ ائیر یا میں نیٹ ورک دیا جارہا ہے اسکی طاقت کیا ہوگا، کیا نیٹ ورک کا سٹرنتھ پسماندہ علاقوں میں وہی ہوگا کو جو ترقی یافتہ علاقوں میں ہوگا،میں نے سنا ہے کہ مختلف نیٹ ورک سرویس کے ٹاورز غیرملکیوں کو فروخت کئے جارہے ہیں،اگر سچ ہے تو یہ بہت بڑا سیکورٹی رسک ہوگا آر میں اسکی بھرپور اختلاف کرونگا،

رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ کہیں ایسا نہ ہو تو ہمارے یہ ٹاورز کسی بھارت کے زیر اثر کمپنی کو نہ ملے، الیکشن کمیشن نے جو ایپ بنایا تھا اس کمپنی کا ہیڈ آفس میں حیدرآباد انڈیا میں تھا، آج بھی الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ پر ہیکرز کے حملے ہوتے ہیں، ہمیں بھی اپنے ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہونا چاہئے کہ کوئی ٹاور دشمن کے استعمال نہ آئے،

Leave a reply