الیکشن کمیشن میں خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی جس میں الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹی فکیشن فراہم نہ کرنے پرخیبر پختونخواہ حکومت پر برہمی کا اظہار کیا’

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممبرپنجاب الطاف ابراہیم کی سربراہی میں 2 رکنی الیکشن کمیشن نے سماعت کی، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹی فکیشن فراہم نہ کرنے پراظہاربرہمی کیا اور الیکشن کمیشن کا کل کے پی میں حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹی فکیشن کی عدم فراہمی پرفیصلہ سنانے کا اعلان کر دیا.

الیکشن کمیشن نے کے پی حکومت کو زیادہ وقت دینے کی درخواست مسترد کردی ،دوران سماعت الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ 28 اگست تک ہرحال میں خیبرپختونخوا میں حلقہ بندیاں شروع کرنی ہیں، ممبر پنجاب نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 3 رکنی الیکشن کمیشن کل فیصلہ سنائے گا، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی

Shares: