الیکشن کمیشن لوکل گورنمنٹ الیکشن 120 دن کے اندر کرانے کا پابند ہے

0
44

الیکشن کمیشن 22 نومبر کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا محفوظ فیصلہ سنائےگا۔

باغی ٹی وی : آج الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اجلاس جس کی صدارت چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ نے کی اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئیر افسران نے بھی شرکت کی-

بلدیاتی حکومتوں سے محروم پنجاب و سندھ

اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بریف کیا کہ صوبائی کومت پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کیلئے قانون سازی کی ہےاور پنجاب اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ بل 2012 مورخہ یکم نومبر 2022 منظور کر لیا ہے-


الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ صوبائی گورنمنٹ کی طرف ست ڈرافٹ رولز موصول ہوئے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کو دیگر دستاویزات ڈیٹا اور نقشہ جات وغیرہ تاحال مہیا نہیں کئے گئے-

الیکشن کمیشن نے ااس کا سخت نوٹس لیا اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا کہ پہلے بھی الیکشن کمیشن دو مرتبہ حلقہ بندیاں کر چکا ہے اور ان حلقہ بندیوں پر آنے والے اخراجات قومیخزانے پر بوجھ ثابت ہوئے ہیں لیکن صوبائی حکومت کے غیر سنجیدہ رویہ اور بار بار قانون کی ترمیم کی وجہ سے صوبہ میں الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا اب الیکشن کمیشن کو تیسری مرتبہ حلقہ بندیاں کرنا پڑیں گی-

سربراہ پاک فضائیہ کی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کی افتتاحی تقریب میں شرکت

الیکشن کمیشن نے یہ بھی حکم دیا کہ منسٹ لوکل گورنمنٹ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو میٹنگ کیلئے جلد بلایا جائے تاکہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو ممکن بنایا جائے،الیکشن کمیشن لوکل گورنمنٹ الیکشن 120 دن کے اندر کرانے کا پابند ہے-

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 15 نومبر کو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا-

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق 22 نومبر کو کراچی بلدیاتی انتخابات کا محفوظ فیصلہ سنایا جائےگا۔

گزشتہ روز سماعت میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات 120 دن کے اندر ہونے چاہئیں، صوبائی حکومتیں چاہتی نہیں کہ بلدیاتی انتخابات ہوں، پہلے بھی صوبوں میں بہت مشکل سے بلدیاتی انتخابات کرائے، پنجاب میں بھی بلدیاتی انتخابات کرانے میں بہت مشکل آرہی ہے لیکن ہم کرالیں گے۔

پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی بیوی طاہرہ سواتی کوغیرقانونی تعمیرات پرحتمی نوٹس…

Leave a reply