الیکشن کمیشن میں اعلیٰ سطح پر تبادلے اور تقرریاں
چیف الیکشن کمشنر نے سید آصف حسین کو 1 سال کے لیے سیکرٹری تعینات کیا ہے
اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کے استعفے کے بعد الیکشن کمیشن میں اعلیٰ سطح پر تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں۔
باغی ٹی وی: ڈاکٹر سید آصف حسین کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کا نیا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے سید آصف حسین کو 1 سال کے لیے سیکرٹری تعینات کیا ہے،اس کے علاوہ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان کا تبادلہ کردیا گیا ہے، انہیں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔
الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل کو ڈی جی الیکشن سیل اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے، محمد فرید آفریدی نئے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان تعینات کیے گئے ہیں، اس سے قبل وہ ڈی جی الیکشنز تعینات تھے۔