الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں کے حوالے سے اہم اجلاس بے نتیجہ ختم

ecp

اسلام آباد (محمد اویس)الیکشن کمیشن آف پاکستان مخصوص نشستوں کے حوالے سے ایک اور اجلاس بے نتیجہ ختم کل آخری اجلاس ہوگا جس کے بعد کمیشن فیصلہ دے گا ،مخصوس نشتیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تحریک انصاف کو دیں یا قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے بل کے بعد سپیکرز قومی وصوبائی اسمبلی کے خط کے مطابق واپس ان جماعتوں کو دی جائیں جن کے ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے الیکشن کمشین میں ایک طویل ترین اجلاس بغیر نتیجے ختم ہوگیا،کل اس معاملے پر آخری اجلاس کیا جائے گا جس کے بعد کمیشن اپنا فیصلہ جاری کرئے گا ۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی پنجاب اسمبلی اور سندھ اسمبلی کے خطوط پر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں کمشین کا اجلاس ہوا اجلاس کئی گھنٹوں تک جاری رہی کل بھی اس حوالے سے اجلاس ہوگا اجلاس کے دوران قانونی ٹیم نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے اور سپیکرز کے خطوط ہر تفصیلی بریفنگ دی ذرائع کے مطابق کل بروز جمعہ مخصوص نشستوں پر آخری اجلاس ہوگا جس جس کے بعد کمشین اپنا فیصلہ جاری کرئے گا ۔

Comments are closed.