الیکشن کمیشن نے پی ایس11لاڑکانہ سے معظم علی خان کوڈی نوٹیفائی کردیا

الیکشن کمیشن نے پی ایس11لاڑکانہ سےمعظم علی خان کوڈی نوٹیفائی کردیا

الیکشن کمیشن نےسپریم کورٹ کےفیصلےکی روشنی میں معظم علی خان کوڈی نوٹیفائی کیا ،سپریم کورٹ نے ندا کھوڑو کی درخواست پر فیصلہ سنایا تھا ، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پی ایس11میں الیکشن شیڈول کااعلان آئندہ چندروزمیں کیا جائے گا.

اثاثےظاہر نہ کرنے پر سپریم کورٹ نے رکن سندھ اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر سندھ اسمبلی کے منتخب رکن معظم علی خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کاحکم جاری کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قراردیا ہے اورالیکشن کمیشن کوہدایت کی ہے کہ حلقہ میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔ یاد رہے کہ معظم علی الیکشن 2018ء میں حلقہ پی ایس 11 لاڑکانہ 2 سے کامیاب ہوگئے تھے تاہم مخالف امیدوار ندا کھوڑو نے اثاثے چھپانے کا الزام لگاتے ہوئے ان کی کامیابی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر ہائیکورٹ نے معظم علی خان کے حق میں فیصلہ دیا۔ جس پر ندا کھوڑو نے ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔

نواز شریف اثاثے چھپانے پر نااہل ہوئے،غلط بیان حلفی جرم ہے، سپریم کورٹ

جمعرات کو عدالت نے ندا کھوڑو کی درخواست منظور کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کا فیصلہ معطل کردیا اور الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ معظم علی کو ڈی نوٹیفائی کرکے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں .

Comments are closed.