انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی،الیکشن کمیشن نے رپورٹ جمع کروا دی

0
49
ecp

پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی کا معاملہ ،الیکشن کمیشن حکام نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں انتخابات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی ہے،الیکشن کمیشن حکام نے سربمہر رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے ، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو 10 اپریل تک پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز فراہمی کی ہدایت کر رکھی تھی تاہم حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم نہیں کئے گئے آج الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں انتخابات سے متعلق رپورٹ جمع کروا دی گئی

سپریم کورٹ کے ججز اپنے چیمبر میں الیکشن کمیشن کی طرف سے فنڈز مہیا نہ کیے جانے پر سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کا جائزہ لین گے اور پھر فیصلہ کیا جائے گا کہ کاروائی کو آگے کیسے بڑھایا جائے

الیکشن کمیشن حکام رپورٹ جمع کرانے کے بعد سپریم کورٹ سے روانہ ہوئے، الیکشن کمیشن حکام نے رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائی ہے،الیکشن کمیشن حکام نے صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ رپورٹ کے مندرجات کا علم نہیں ہے،

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں ایک صفحہ پرمشتمل رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے فراہم نہیں کیے، پنجاب کی نگران حکومت کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے لیے صرف 75 ہزار اہلکار دے سکتے ہیں، پنجاب میں انتخابات کے لیے3 لاکھ سکیورٹی اہلکاروں کی کمی ہے

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

واضح رہے کہ الیکشن اخراجات کے لئے وفاقی کابینہ نے معاملہ پارلیمنٹ کے سپرد کر دیا تھا، گزشتہ روز پارلیمنٹ اجلاس میں بل پیش کیا گیا، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے الیکشن اخراجات بل قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بھجوا دیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات دن دو بجے تک ملتوی کردیا ،بل کا نام لازمی اخراجات برائے جنرل الیکشن پنجاب اور کے پی 2023 ہے۔5 شقوں پر مبنی بل اب قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں زیر بحث آئے گا۔کے پی اور پنجاب میں الیکشن کمیشن کو اخراجات کی ادائیگی فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ کے تحت لازمی اخراجات کی مد میں ہو گی۔قومی اسمبلی، بلوچستان اور سندھ کی صوبائی اسمبلیوں کے بغیر پنجاب اور کے پی میں عام انتخابات کے بعد یہ قانون ختم ہو جائے گا۔یہ حکم قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلیوں میں عام انتخابات کے بغیر دیا گیا۔ضروری ہے کہ آئین کے آرٹیکل 81 کے تحت لازمی اخراجات کی مد میں رقم جاری کی جائے،بل کے اغراض و مقاصد میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 21 ارب روپے جاری کرنے کا حکم دیا

Leave a reply