الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی تقسیم کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے وکیل کے دلائل مکمل ہو گئے،وکیل پی ٹی آئی پی نے کہا کہ جنرل نشستوں کے بعد ہی مخصوص نشستیں ملنی ہیں،جتنی جنرل نشستیں ہونگی اتنی ہی مخصوص نشستیں ملنی چاہیے، سب سے اہم مسئلہ کٹ آف تاریخ کا ہے.قانون میں ایسی کوئی تاریخ نہیں کہ اس تاریخ تک مخصوص نشستوں کا فیصلہ کرنا لازم ہے،اگر ضمنی انتخابات کو بھی دیکھنے کا کہا جائے تو مخصوص نشستوں والا معاملہ مزید گھمبیر ہوجائے گا،ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ اگر ضمنی انتخابات میں کسی جماعت کی سیٹیں کم ہوجائیں تو کیا مخصوص نشستیں کم ہوسکتیں ہیں،وکیل پی ٹی آئی پی نے کہا کہ نہیں،مخصوص نشستیں واپس نہیں لی جاسکتیں،
ہمارے تحفظات ہیں کہ ہمارے دو نمائندوں کو ایک شمار کیا گیا ہےنوٹیفکیشنز کے ساتھ اگر دیکھا جائے تو ہماری دو مخصوص نشستیں بنتی ہیں،

الیکشن کمیشن میں خیبرپختونخواہ اسیمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران بجلی چلی گئی ،الیکشن کمیشن نےکمرے کے دروازے اور کھڑکیاں کھول کرروشنی کا استعمال کیا لیکن سماعت ملتوی نہ کی،

Shares: