الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

0
114
ecp

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کا شیڈول جاری کر دیا، جس کے مطابق عام انتخابات کےلیے پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔انتخابی شیڈول کے مطابق 20 سے 22 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرواسکیں گے، 24 دسمبر سے 30 دسمبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، کاغذات نامزدگی منطور یا مسترد ہونے پر اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 3 جنوری 2024 ہے۔اعلامیے کے مطابق 10جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا۔

الیکشن شیڈول کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو جاری کیے جائیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 جنوری 2024 ہے۔الیکشن کمیشن نے آر اوز اور ڈی آر اوز کی ٹریننگ بھی بحال کردی، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آر اوز ،ڈی آر اوز کی ٹریننگ بحال کی گئی۔

Leave a reply