الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی۔ تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 23 جولائی کو ہو گی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ سماعت کرے گا،الیکشن کمیشن نے گوہر خان،رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیا۔ دوسری جانب خواتین کو عام انتخابات میں جنرل نشستوں کے پانچ فیصد ٹکٹس دینے کے معاملے پر بھی الیکشن کمیشن میں کیس 25 جولائی کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا،بلوچستان نیشنل پارٹی کے اختر مینگل ، تحریک لبیک کے سعد رضوی ، اے این پی کےاسفندیار ولی کو نوٹس جاری کر دیئے گئے، جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان ، پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے۔