مزید دیکھیں

مقبول

پنجاب میں آوارہ کتوں کو جان سے مارنے پر احتجاج کا اعلان

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں...

پشاور:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا انسپکٹر شہید

پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے...

وزیراعظم کا مصر کے غزہ بحالی منصوبے کی منظوری کا خیر مقدم

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے عرب لیگ کی جانب...

حافظ آباد:پنڈی بھٹیاں میں رمضان نگران پیکیج میں 500 روپے کی غیر قانونی کٹوتی کا انکشاف

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) پنڈی بھٹیاں میں رمضان...

انتخابی نشان تبدیل ہونے کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی ہونے کی وارننگ دے دی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواروں کی درخواست پر انتخابی نشانات تبدیل کیے جانے کی صورت میں 8 فروری کے انتخابات ملتوی ہونے کی وارننگ دے دی ہے۔

باغی ٹی وی: ہائیکورٹس کی جانب سے انتخابی نشان تبدیل ہونے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں انتخابی نشان تبدیل کرنے کے معاملے پر ہائیکورٹس کے فیصلوں کا جائزہ لیا گیا انتخابی نشان تبدیل ہوئے تو الیکشن کمیشن متعلقہ حلقوں میں الیکشن ملتوی کرسکتا ہے،لیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں الیکشن 2024 کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کر دی ہے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے اعلامیہ بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق ملک بھر میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام گزشتہ روز سے شروع ہوچکا ہے اگر انتخابی نشان تبدیل ہوئے تو الیکشن کمیشن کے لیے متعلقہ حلقوں سے الیکشن کا انعقاد مشکل ہوجائے گا۔
https://x.com/SpokespersonECP/status/1747292358423806321?s=20
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ریٹرننگ افسران کو امیدواروں کی درخواست پر انتخابی نشانات تبدیل کرنے سے روک دیا کئی حلقوں میں مختلف امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ ہونے کے باوجود غلط انتخابی نشان الاٹ ہونے کی درخواست ہے جبکہ بعض حلقوں میں آزاد امیدوار بوتل اور بینگن جیسے نشانات کے خلاف ہائیکورٹس میں گئے ہیں تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منگل کو جاری ایک حکم نامے میں ریٹرنگ افسران سے کہا ہے وہ انتخابی نشان کی تبدیلی سے گریز کریں تمام صوبائی الیکشن کمشنر، ڈی آراوز، اور آر اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی نشان کی تبدیلی سے اس مرحلہ پر اجتناب کریں اگر کوئی تبدیلی لازم درکار ہو تو کمیشن سے پیشگی اجازت لیں کیونکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہو چکی ہے اور ہوسکتا ہے انتخابی نشان کی تبدیلی ممکن نہ ہوسکے۔