لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے انتخابات اکتوبر تک ملتوی کر کے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔
باغی ٹی وی : ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ اکتوبر تک پنجاب کےانتخابات ملتوی کرکےالیکشن کمیشن پاکستان آئین سے کھلےانحراف کا مرتکب ہوا ہے۔آج ہر کسی کو اِس امید کےساتھ کہ یہ دستور کا تحفّظ کریں گے،عدلیہ اور قانونی برادری کی پُشت پرکھڑا ہوناہوگا۔کیونکہ آئین پر یہ سنگین حملہ اگر آج قبول کرلیا جاتا ہےتو پاکستان میں قانون کی حکمرانی کا خون ہوجائےگا۔
عمران خان چار پانچ پولیس والوں کو مروا کر ملک میں افراتفری چاہتا. خواجہ محمد
اکتوبر تک پنجاب کےانتخابات ملتوی کرکےECP آئین سےکھلےانحراف کا مرتکب ہواہے۔آج ہر کسی کو اِس امید کےساتھ کہ یہ دستور کا تحفّظ کریں گے،عدلیہ اور قانونی برادری کی پُشت پرکھڑا ہوناہوگا۔کیونکہ آئین پر یہ سنگین حملہ اگر آج قبول کرلیاجاتاہےتو پاکستان میں قانون کی حکمرانی کا خون
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 22, 2023
عمران خان نے کہا کہ ہم نےاپنی 2 صوبائی اسمبلیاں اس امید پرتحلیل کیں کہ 90 روز میں انتخابات کروائےجائیں گے،جسکا ہمارا دستور واضح حکم دیتاہے۔ہم نےیہ قدم فسطائیوں کےایک ٹولے کو آئین سےانحراف اور قانون کی حکمرانی سےفرار کےذریعےخوف و دہشت کا راج قائم کرنےکی اجازت دینے کیلئےنہیں اٹھایا تھا۔
ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اور اپنے آپ کو قومی مقصد سے آراستہ کرنا ہو گا،وزیراعظم شہباز شریف
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے امن و امان کی صورتحال سازگار نہیں ہےکمیشن کی تمام تر کوششوں کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت تمام ایگزیکٹو اتھارٹیز پنجاب میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے کمیشن کی مدد نہیں کر سکے۔