الیکشن کمیشن نے ق لیگ پارٹی صدارت کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

0
121

اسلام آباد: چوہدری شجاعت حسین ہی ق لیگ کے صدر ہوں گے،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا-

باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن نے ق لیگ پارٹی صدارت کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق چوہدری شجاعت حسین ہی ق لیگ کے صدر ہوں گے۔

چودھری شجاعت کو صدر ق لیگ رکھنے کا فیصلہ کالعدم قرار

الیکشن کمیشن نے ق لیگ پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چوہدری وجاہت کی درخواست خارج کر دی ہے، اور اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ چوہدری شجاعت ہی ق لیگ کے صدر ہوں گے، حکم امتناع کےدوران آئینی ترمیم خلاف قانون ہے۔

الیکشن کے فیصلے میں ق لیگ کے آئین میں ترمیم کی چوہدری وجاہت کی درخواست کالعدم قرار دے دی گئی الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ق پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ 22 مارچ کو محفوظ کیا تھا –

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ مسترد کردیا تھا الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت کو ق لیگ کی صدارت سے ہٹانے کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنایا تھا،۔الیکشن کمیشن نےسینٹرل ورکنگ کمیٹی کا فیصلہ مسترد کردیا ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

عمران خان کیخلاف غیر شرعی نکاح کا کیس،عون چوہدری کا بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست …

جس کے بعد چوہدری وجاہت معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں لے گئے باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس عاصم حفیظ نے چوہدری وجاہت کی درخواست پر سماعت کی تھی عدالت نے چوہدری شجاعت حسین کوصدر مسلم لیگ ق ڈکلیئر کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور کیس واپس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا،لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو ق لیگ کی صدارت کے معاملے پر دوبارہ فیصلہ کرنے کا حکم دیا-

جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کا کام قانون کے مطابق درخواست پر سفارشات دینا ہیں،جسٹس عاصم حفیظ نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن متعصب کیوں دکھائی دے رہا ہے؟ آپ الیکشن کمیشن کے وکیل ہیں یہ تاثر نہ دیں کہ کسی سیاسی جماعت کے وکیل ہیں-

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اسلام آباد عدالت پیشی سے قبل ویڈیو پیغام

چودھری شجاعت کو صدر ق لیگ رکھنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ نے چودھری وجاہت کی درخواست کا دوبارہ جائزہ لے کر 10 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی-

Leave a reply