اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری سے روک دیا۔

باغی ٹی وی: سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم کے سیکرٹری اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خط لکھا، نگران وزیراعظم کے سیکرٹری کے نام خط میں سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر آصف حسین نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل کو خط میں لکھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے معاملات کی تمام دستاویزات جائزے کے لیے الیکشن کمیشن کو فراہم کی جائیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے اس معاملے پر کسی بھی فیصلے سے پہلے نگران حکومت پی آئی اے نجکاری کے کسی معاہدے پر دستخط کرنے سے اجتناب کرے۔

خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات کیلئے 8 فروری کو پولنگ ہوگی جس میں 3 دن رہ گئے ہیں۔

Shares: