اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کونوٹس جاری کرتے ہوئے 18 دسمبر کوطلب کرلیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ حلقہ این اے 96 کے ضمنی انتخاب میں حکومتی عہدیداروں کی جانب سے انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کی شکایات موصول ہوئیں، جن پرکارروائی ضروری ہے۔
الیکشن کمیشن اسی کیس میں بلال چوہدری کو بھی طلب کر رہا ہے اوردونوں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ پر اپنے مؤقف اورمتعلقہ ریکارڈ کے ساتھ پیش ہوں،کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں کسی قسم کی حکومتی مداخلت یا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابی عمل ان کی اولین ترجیح ہے اور قوانین کیخلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی قانون کے مطابق کی جائے گی، کیس کی سماعت 18 دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہوگی۔
سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
ڈاکٹر وردہ قتل کیس کی تحقیقات کیلئے 6 رکنی جے آئی ٹی تشکیل
اوکاڑہ: غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف سول ڈیفنس کا کریک ڈاؤن، 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد








