عام انتخابات 2024:الیکشن کمیشن نے جولائی 2023کو ووٹر لسٹیں منجمند کی تھیں

25جولائی 2023کے بعد یکم دسمبر 2023تک 16لاکھ سے زائد نئے نوجوان ووٹرز رجسٹرڈ ہوئے ۔
ecp

اسلام آباد (محمداویس)عام انتخابات 2024میں ووٹ ڈالنے کے لیے 14لاکھ سے زائد ووٹرز نے اپنا ووٹ مختلف حلقوں میں منتقل کیا جبکہ 78لاکھ ووٹرز نے اپنے ووٹ کے بارے میں معلومات حاصل کیں جبکہ 25جولائی 2023کے بعد یکم دسمبر 2023تک 16لاکھ سے زائد نئے نوجوان ووٹرز رجسٹرڈ ہوئے ۔

باغی ٹی وی: خبررساں ادارے کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جولائی 2023کو ووٹر لسٹیں منجمند کی تھیں جس کے بعد 25ستمبر 2023کو ووٹرلسٹیں غیر منجمند کی گئیں اور 28اکتوبر 2023کو دوبارہ منجمند کردی گئیں اس دوران ووٹر ز کو یہ سہولت دی گئی تھی کہ وہ اپنا ووٹ منتقل کرسکتے ہیں اور جو 28اکتوبر تک 18سال کو پہنچنے والوں کے ووٹ رجسٹرڈ کئے گئے ۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق 25ستمبر 2023تک ملک میں کل ووٹرز کی تعداد 12کروڑ 69لاکھ 80ہزار 272تھی جس میں اب 16لاکھ 5ہزار 487نوجوان ووٹرز کا اضافہ ہوگیا ہے جس سے کل ووٹرز کی تعداد 12کروڑ 85لاکھ85ہزار 760ہوگئی ہے ۔

اس مختصر ایک ماہ اور چند دن کے اندر 14لاکھ 44ہزار384ووٹرز نے ملک بھر میں اپنے ووٹ کو مختلف حلقوں میں منتقل کیا اس کے ساتھ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کیا گیا کوڈ 8300جس سے ووٹرز اپنے ووٹ کے بارے میں جان سکتے تھے کہ وہ کس حلقہ میں ہیں کے حوالے سے دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ کل 78لاکھ 5ہزار 38لوگوں نے 8300پر میسج کرکے اپنے ووٹ کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔

Comments are closed.