قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عمر ایوب خان کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت 12 اگست کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سماعت کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے کاز لسٹ بھی جاری کر دی ہے۔ سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہونے والے بینچ میں ہوگی۔یاد رہے کہ 30 مئی کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف نااہلی کا ریفرنس ای سی پی کو بھجوایا تھا۔یہ ریفرنس سابق ایم این اے بابر نواز کی درخواست پر مبنی ہے، جو 2024 کے عام انتخابات میں این اے 18 (ہری پور) سے عمر ایوب خان کے 82 ہزار ووٹوں کے فرق سے شکست خوردہ امیدوار تھے۔

الیکشن کمیشن نے اس ریفرنس کی پہلی سماعت 4 جون کو مقرر کی تھی اور دونوں فریقین عمر ایوب اور بابر نواز کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔

اسرائیلی یرغمالیوں کے لواحقین کا سمندری مارچ، جنگ بندی کا مطالبہ

نصف سے زائد انتخابی پیٹیشنز اب تک زیر التوا،فافن کی رپورٹ

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو لیگز کھیلنے کی این او سی جاری کر دی

غزہ پر اسرائیلی حملے، مزید 13 فلسطینی شہید، قحط سے 4 جانیں اور چلی گئیں

Shares: