پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس اعجاز خان نے کی،درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت فیصل آباد نے درخواست گزار کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی، 5 اگست کو الیکشن کمیشن نے زرتاج گل کو بھی نااہل قرار دیا۔

جسٹس وقار احمد نے ریمارکس میں کہا کہ آپ لاہور ہائی کورٹ کیوں نہیں گئے؟وکیل درخواست گزار نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نہ جانے کی کچھ وجوہات ہیں، عمر ایوب، شبلی فراز کی بھی اسی طرح کی درخواستیں یہاں پر زیر سماعت ہیں، عمر ایوب، شبلی فراز کو بھی اسی کیس میں نااہل کیا گیا تھا،جسٹس وقار احمد نے کہا کہ دیگر درخواستوں کے ساتھ اس کو بھی سنیں گے، آئندہ سماعت پر اس کیس کے دائرہ اختیار پر بھی آپ کو سنیں گے۔

امریکی دباؤ:کوریا ایئر اور امریکی فضائی کمپنی بوئنگ کے درمیان تاریخی معاہدہ

عدالت نے الیکشن کمیشن کو 5 اگست کے نوٹی فکیشن پر مزید کارروائی سے روکتے ہوئے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا، عدالت نے فریقین سے 14 دن کے اندر جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ 6 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے نااہلی کے خلاف اور عبوری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور شبلی فرازسمیت زرتاج گل نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواستیں جمع کرائی تھیں،عمر ایوب نے نااہلی کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے ان کی نااہلی پر مزید کارروائی کو روکنے کا حکم جاری کیا تھا۔

عشرہ رحمت اللعالمینؐ، ملک بھرمیں عقیدت و احترام سے منانے کا اعلان

Shares: