میئر کراچی کا انتخاب:الیکشن کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری

electsionCommission

سندھ ہائیکورٹ نے میئر کراچی کے لیے انتخانات کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔

باغی ٹی وی:پی ٹی آئی نے مئیر شپ کے مرحلے کے انتخابات روکنے کے لیےعدالت سے رجوع کیا، درخواست پی ٹی آئی یوسی چئیرمین ذیشان زیب نے دائر کی پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

عمران ریاض کی بازیابی کے لیے کیا اقدامات کیے؟ عدالت کا آئی جی سے استفسار

سندھ ہائیکورٹ میں میئر کراچی کے مرحلے کے انتخابات روکنے کی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ابھی یو سی چیئرمینز کے حلف کا معاملہ ہے، میئر کے الیکشن دور ہیں۔

پی آئی آئی کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار یو سی چیئرمین کو بھی درخواست دائر کرنے کے بعد حراست میں لیا جاچکا ہے، 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، کئی پی ٹی آئی رہنما گرفتار اور کچھ روپوش ہوگئے ہیں، ایسے حالات میں میئر شپ کے انتخاب کا اعلان کردیا، الیکشن کمیشن نے آج سے میئر کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا ہے، موجودہ حالات کے پیش نظر پی ٹی آئی کے کونسل ممبر انتخاب میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی وکیل سے استفسار کیا کہ یو سی چیئرمین پوری پارٹی کی نمائندگی کیسےکرسکتا ہےدرخواست کے ساتھ پارٹی کا اتھارٹی لیٹر منسلک نہیں کیا گیا ہےعدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت کی تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

نیب پاکستانی ہائی کمیشن لندن کا تقریباً 57 کروڑ روپے کا نادہندہ نکلا

واضح رہے کہ قبل ازیں پی ٹی آئی) نے میئرکراچی کے انتخاب میں جماعت اسلامی کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کیا ہے،پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی میئر کے انتخاب میں جماعت اسلامی کے امیدوار کو سپورٹ کرے گی پیپلز پارٹی میئر کراچی کے انتخابی عمل میں پری پول رگنگ کر رہی ہے، پیپلز پارٹی منتخب بلدیاتی نمائندگان کو سندھ پولیس کے ذریعے اغوا کر رہی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ جو پیپلز پارٹی 4 بار بلدیاتی انتخاب سے پیچھے بھاگی وہ اجلت میں میئر کا انتخاب کروانا چاہتی ہے، بلدیاتی نمائندگان کی حلف برداری سے پہلے ان کو اغوا کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی اس معاملے پر عدالت سے بھی رجوع کر چکی ہے،میئر کا انتخاب شفاف طریقہ کار سے ہونا چاہیے، پیپلز پارٹی نے چور دروازے سے میئر کے انتخاب کا راستہ بنایا، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نہیں چاہتی کہ عوامی مینڈیٹ قبول کیا جائے۔

ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی دوبارہ گرفتاری پراسلام آباد پولیس کا لاعلمی کا …

Comments are closed.