الیکشن کمیشن اور تحریک انصاف میں جنگ کا باقاعدہ آغاز
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/05/ecp.jpg)
الیکشن کمیش اور تحریک انصاف میں جنگ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے وکیل پراعتراض اٹھا دیا ،الیکشن کمیشن نے کہا کہ ثقلین حیدربطورڈپٹی اٹارنی جنرل سیاسی جماعت کا کیس لڑنے کا حق نہیں رکھتے،پارٹی فنڈنگ کیس میں ریاست اہم فریق،ریاست اورپارٹی کاوکیل ایک کیسے ہوسکتا ہے؟
تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا
الیکشن کمیشن نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی فنڈنگ کیس قانونی طریقہ کار کی بد ترین مثال ہے،تحریک انصاف نے اکبر ایس بابر کا نام استعمال کرکے معاملہ تاخیر کا شکار کیا،اکبرایس بابرنے شواہد دینے ہیں،اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی سےکیسے باہرکیاجاسکتا ہے؟
فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈنگ کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی درخواستیں مسترد کرتے ہیں،پی ٹی آئی اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہو،
فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ
تحریک انصاف کے بانی رکن درخواست گزار اکبر ایس بابر نے 2014 میں الیکشن کمیشن آٍف پاکستان میں غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق درخواست دائر کی تھی اور الزام عائد کیا تھا کہ غیر قانونی غیر ملکی فنڈز میں تقریباً 30 لاکھ ڈالر اکٹھے کیے گئے۔