الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہان کی فہرست سے بانی پی ٹی آئی کا نام ہٹا دی

0
131
ecp

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کردی۔الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہان کی فہرست سے بانی پی ٹی آئی کا نام ہٹا دیا، الیکشن کمیشن نے فہرست میں تحریک انصاف کو بغیر قیادت کے ظاہر کیا ہے، پرویز خٹک کی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کو بھی بطور سیاسی جماعت فہرست میں شامل کر لیا گیا۔
‏الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی ترجیحی لسٹ بھی روک لی، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے مخصوص نشستوں پر ترجیحی لسٹ الیکشن کمیشن کو بھجوائی گئی، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے فیصلے کے نتیجے میں پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لے لیا گیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ انتخابی نشان نہ ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کی ترجیحی لسٹ جاری نہیں کی گی،

Leave a reply