ایدھی فائونڈیشن کی ایمرجنسی ہلپ لائن گزشتہ 36 گھنٹوں سے بند ہے، جس کے باعث کراچی کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس کا رابطہ عوام سے منقطع ہو گیا ہے۔
ایدھی حکام کے مطابق ہلپ لائن کی تار کٹنے کے باعث سروس معطل ہے، اور پی ٹی سی ایل محکمہ کو باقاعدہ فون اور تحریری شکایات کے باوجود اب تک سروس بحال نہیں ہو سکی۔ایدھی حکام نے بتایا کہ اس دوران روڈ ٹریفک حادثات یا دیگر ایمرجنسی حالات میں عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، کیونکہ ایدھی فانڈیشن کا عوام سے رابطہ گزشتہ 36 گھنٹوں سے منقطع ہے۔ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے پی ٹی سی ایل کو بار بار درخواست کرنے کے باوجود رابطہ بحال نہیں ہو سکا، جس کی وجہ سے مریضوں کو منتقل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ایدھی فائونڈیشن کی ایمرجنسی سروس کراچی کے شہریوں کے لیے انتہائی اہم ہے، اور حکام نے پی ٹی سی ایل سے فوری طور پر سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سندھ فوڈ اتھارٹی کا عوام کو کھلا تیل استعمال نہ کرنے کا مشورہ
کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے لگے، خریدار پریشان
اسرائیلی وزیر اعظم نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دیدی