گلوکارہ میڈونا نے پوپ لیو سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد غزہ کا دورہ کریں کیونکہ وہاں اسرائیلی حملوں کی وجہ سے بچے سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔

میڈونا نے انسٹاگرام پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا کہ ایک ماں ہونے کے ناطے وہ بچوں کی یہ تکلیف برداشت نہیں کر سکتی، بچے سب کے ایک جیسے ہوتے ہیں اور آپ وہ واحد شخص ہیں جنہیں اندر جانے سے روکا نہیں جا سکتا، انسانی مدد کی راہیں کھولنی ہوں گی تاکہ بے گناہ اور معصوم بچے بچائے جا سکیں کیونکہ اب وقت بہت کم ہے،سیاست مسائل حل نہیں کر سکتی بلکہ شعور ہی تبدیلی لا سکتا ہے، اس لیے وہ پوپ لیو سے مدد کی درخواست کر رہی ہیں۔

ٹرمپ کے 50 فیصد ٹیرف کے بعد بھارت میں امریکی برانڈز کی بائیکاٹ مہم زور پکڑ گئی

میڈونا نے اپنے بیٹے روکو کی سالگرہ پر سب سے بڑا تحفہ یہی سمجھا کہ وہ سب سے اپیل کریں کہ غزہ کے بچے جو اس جنگ کے درمیان سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، ان کی مدد کی جائے،انہوں نے عالمی اداروں کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ مدد کرنا چاہتے ہیں، وہ امدادی تنظیموں کو چندہ دیں، وہ غزہ کے بچوں کو بھوک سے مرتا ہوا نہیں دیکھ سکتیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جارحیت کی وجہ سے غزہ میں انسانی امداد نہیں پہنچ پا رہی، جس کی وجہ سے بھوک کی وجہ سے معصوم بچے اور لوگ موت کے منہ میں جا رہے ہیں،غزہ میں قحط اور بھوک کا خطرہ بہت قریب ہے، اب تک بھوک کی وجہ سے سینکڑوں بچوں سمیت کئی لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کرپٹو کے لیے بجلی کا ابھی تک کوئی ریٹ آفر نہیں کیا،اویس لغای

Shares: