میرپورخاص(باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے چیئرمین سید ذوالفقارعلی شاہ کی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز اور بوائز کالج مٹھی میں تعلیمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین تعلیمی بورڈ کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز کالج اور گورنمنٹ بوائز کالج مٹھی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تعلیمی بورڈ سید ذوالفقارعلی شاھ نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ تعلیمی بورڈ میرپورخاص کو جدید طریقوں پر استوار کرکے اسے پاکستان کے بڑے شہروں کے تعلیمی بورڈ کے مقابلے میں لایا جائے اس ضمن میں ہماری جانب سے ہر نئے دن کے ساتھ بورڈز کے کام میں تبدیلیاں اور امتحانی اصلاحات پر تیزی سے کام جاری ہے
چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ اب میٹرک اور انٹر کی مارک شیٹ ایک ہی طرح کی ہوں گی اور نویں سے لیکر فرسٹ ایئر کے طالب علم جو امتحانی فارم بھرتے وقت اپنی مارک شیٹیں جمع کرواتے تھے وہ اب آن لائن فارم بھرسکیں گے جس مٰں انہیں مارک شیٹ جمع کروانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی اس بار ایک نئے طریقے سے امتحانات کے انعقاد کو بھی یقینی بنایا جائے گا اسی سلسلے سے مختلف کالجز کا دورہ کرکے وہاں کے پرنسپلز اور اساتذہ کو امتحانی اصلاحات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جارہی ہے سید ذوالفقارعلی شاہ نے طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اپنی تعلیم پر توجہ دیں جو محنت کرے گا اسے اس کا صلہ ضرور ملے گا اس موقع پر کالج کے پرنسپل کی جانب سے سید ذوالفقار علی شاہ اور بورڈ کے دیگر افسران کو اجرک کے تحائف پیش کئے گئے تقریب میں کالج کے اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔