مصری وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ مصر، قطر اور ترکیہ کے ساتھ مل کر حماس کو امریکی جنگ بندی تجاویز پر قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ حماس کے ساتھ ملاقاتیں جاری ہیں تاکہ غزہ امن منصوبے پر پیش رفت ہو سکے۔بدر عبدالعاطی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ غزہ منصوبے میں کئی خلاء موجود ہیں جنہیں پُر کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق منصوبے پر مزید بات چیت لازمی ہے، خاص طور پر غزہ کی حکمرانی اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی صورت غزہ کے عوام کی جبری بے دخلی قبول نہیں کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حماس نے ٹرمپ منصوبہ منظور نہ کیا تو صورتحال بہت مشکل ہو جائے گی اور اس کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔مصری وزیرِ خارجہ نے امید ظاہر کی کہ حماس اس منصوبے کا مثبت جواب دے گی تاکہ غزہ میں امن قائم ہو سکے۔
وزارتِ دفاع 4 ارب اور وزارتِ داخلہ کے لیے 20 ارب روپے فنڈز کی منظوری
خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید ردوبدل، وزراء کے محکمے دوبارہ تقسیم
ہندو انتہا پسند خاتون رہنماکے افئیر کے بعد تعلقات خراب، عاشق قتل کروا دیا











