مصر کا ڈبلیو ایس ایف سے عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان کی عمر کی تصدیق کا مطالبہ

0
38

ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے کہا ہے کہ مصری اسکواش حکام نے عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان کی عمر پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کو ڈبلیو ایس ایف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں مصری اسکواش فیڈریشن نے حمزہ کی عمر کی تصدیق کے لیے درخواست جمع کرائی ہے۔
یہ فیصلہ 17 سالہ حمزہ نے مصر کے محمد زکریا کو شکست دے کر 23 جولائی کو ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ جیت کر 37 سال بعد پاکستان کو جونیئر اسکواش ٹائٹل واپس دلانے کے بعد کیا گیا ہے۔ڈبلو ایس ایف کے منظور شدہ تمام جونیئر ایونٹس سے پہلے، کھلاڑیوں کو شناخت، قومیت اور عمر ثابت کرنے کے لیے اپنا پاسپورٹ اور اسکواش پرسنل آئیڈینٹیفکیشن نمبر جمع کرانا چاہیے،بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی فیڈریشن کے طور پر، ڈبلو ایس ایف کی ذمہ داری ہے کہ وہ مصری اسکواش فیڈریشن کی درخواست کی مکمل تحقیقات کرے۔ تحقیقات مکمل ہونے تک مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔”
پی ایس ایف کے سیکرٹری ظفریاب اقبال نے کہا کہ "کسی بھی دوسرے ایونٹ کی طرح، حمزہ خان کی عمر کا طبی معائنہ کیا گیا تھا اس سے پہلے کہ وہ ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے لیے نامزد ہوں۔”انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارے پاس ان کی عمر کے تمام دستاویزی ثبوت موجود ہیں جو انہیں عالمی جونیئر چیمپئن شپ میں کھیلنے کے اہل ثابت کرتے ہیں۔”

Leave a reply