اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے ہلاک یرغمالیوں کی تلاش میں مدد کے لیے مصری تکنیکی ٹیم کے غزہ میں داخلے کی منظوری دے دی ہے۔
اسرائیلی حکومت کے ترجمان کے مطابق ریڈ کراس اور مصری ٹیموں کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی یلو لائن کے پار یرغمالیوں کی لاشیں تلاش کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ اس کارروائی کے دوران اسرائیل غزہ کی پٹی کا مکمل سیکیورٹی کنٹرول اپنے پاس برقرار رکھے گا۔ادھر اسرائیلی میڈیا نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلالِ احمر غزہ میں اسرائیلی فوج کے زیرِ قبضہ علاقوں میں حماس کے ساتھ مل کر ہلاک یرغمالیوں کی تلاش کر رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق حماس نے اب تک ہلاک اور لاپتہ 28 اسرائیلی یرغمالیوں میں سے 15 لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دی ہیں، جبکہ باقی لاشوں کی تلاش جاری ہے
دہشت گردوں کے مالی وسائل ختم کرنا ضروری ہے ،اسلامی فوجی اتحاد
سندھ میں ڈینگی کیسز کی تعداد 1083 ، کراچی سب سے زیادہ متاثر
امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات میں وسعت کا خواہاں ہے: مارکو روبیو







