وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اہم تفریحی مقامات جوآج،13 اگست کوبند ہیں –

وفاقی دارالحکومت میں اہم تفریحی مقامات بند ہیں ، اور اس ضمن میں مجسٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہےنوٹیفکیشن کے مطابق لیک ویو پارک 13 اگست کو عوام کیلئے بند ہے ، اسی طرح دامن کوہ،شکر پڑیاں اور یادگار پاکستان بھی عوام الناس کے لیے بند ہیں ،نوٹفیکیشن کے مطابق اسلام آباد میں ٹریل 2، 3، 4 اور 5 بند ہیں ، اسی طرح سیدپور گاؤں کے عقب کا ٹریل بھی عوام کیلئے بند ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں یوم آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں،آج تعطیل ہے،معرکہ حق میں تاریخی فتح اور یوم آزادی کی مناسبت سے آج اسلام آباد خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

ملک بھر میں یوم آزادی، معرکہ حق کی مناسبت سے تقریبات کا شاندار آغاز کیا جا چکا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی تقریب آج رات 8 بجے جناح اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی، جس کے مہمان خصوصی صدرِ پاکستان ہوں گے جب کہ وزیرِ اعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی تقریب میں شریک ہوں گے، قومی و غیر ملکی شخصیات کی بھی تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ مرکزی تقریب میں خصوصی ملی و ثقافتی پروگرام پیش کیے جائیں گے ، تینوں مسلح افواج کی پریڈ اور فضائی مظاہرہ بھی تقریب کا حصہ ہیں۔

Shares: