نارتھ ناظم آباد تھانے کی چھت پر 3 دوستوں کو اغوا کرنے کے کیس میں گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

باغی ٹی وی: نارتھ ناظم آباد پولیس نے نے اپنے ہی تھانے کی چھت سے بازیاب کیے گئے 3 شہریوں کو اغوا کر کے تاوان وصول کرنے کا مقدمہ نمبر 94 سال 2023 درج کرلیا ، مقدمہ اغوا برائے تاوان ور دیگر دفعہ کے تحت مغوی کے کزن محمد سخاوت کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا-

مولانا صوفی عبدالقیوم کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار

شہریوں کو جھانسہ دے کر اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کے کیس میں ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت منتظم جج کےسامنے پیش کیا گیا عدالت نے تمام ملزمان کو 31 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ پولیس اہلکاروں میں برطرف اہلکار محبوب اور آصف شامل ہیں جبکہ دیگر ملزمان مختیار، ریاض اور کاشف ہیں۔

اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے نارتھ ناظم آباد تھانے میں کارروائی کرتے ہہوئے تھانے کی چھت سے 3 شہریوں کو بازیاب کروایا گیا تھا ملزمان نے شہریوں کے اہلخانہ سے 50 لاکھ تاوان طلب کیا تھا، بعد میں مغویوں کے اہلخانہ سے 5 لاکھ روپے طے پائے تھے۔

ٹھٹھہ :پولیس کارروائی ،ڈکیتی شدہ مزدہ ٹرک اور مویشی برآمد ،ملزمان گرفتار

Shares: