ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی-

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق،جولائی کے مقابلے گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 0.6 فیصد کم ہوگئی، اگست میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 2.9 فیصد رکارڈ کی گئی، وزارت خزانہ نے اگست کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 4 سے 5 فیصد کے درمیان لگایا تھا ،اگست 2025 میں مہنگائی وزارت خزانہ کے تخمینے سے بھی کم رہی، جولائی کے مقابلے اگست میں مہنگائی کی شرح 0.65فیصد کم ہوگئی، اگست میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 2.99فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق جولائی اور اگست 2025 کے درمیان اوسط مہنگائی 3.53 فیصد رہی جبکہ جولائی 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 4.07 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی،گزشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیاد پرمہنگائی کی شرح میں 0.52 فیصد کمی ہوئی جبکہ شہروں میں مہنگائی میں 0.73 فیصد کی کمی ہوئی۔

ہم نے 9 لاکھ کیوسک ریلے کے حساب سے تیاری کر رکھی ہے،مراد علی شاہ

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی سالانہ شرح 2.43 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ شہروں میں مہنگائی کی سالانہ شرح 3.38 فیصد رہی، واضح رہے کہ وزارت خزانہ نے اگست کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 4 سے 5 فیصد کے درمیان لگایا تھا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سے پاکستان میں یونیسف کی کنٹری ریپریزنٹیٹو کی ملاقات

Shares: