احساس کفالت پروگرام میں رقم تقسیم کرنیوالے میں کرونا کی تشخیص

احساس کفالت پروگرام میں رقم تقسیم کرنیوالے میں کرونا کی تشخیص

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احساس کفالت پروگرام میں کام کرنے والے ملازم میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

سندھ کے علاقے میہڑ میں محکمہ صحت کی جانب سے احساس کفالت پروگرام میں کام کرنے والے ملازم طفیل احمد شیخ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ڈی ایچ او دادو ڈاکٹر زاہد حسین ڈاوچ نے بھی کفالت پروگرام کے ملازم میں کرونا کی تصدیق کی ہے

طفیل شیخ میہڑ کی ڈگری کالج میں احساس کفالت پروگرام کے دوران رقوم دینے کی ڈیوٹی تھی جبکہ 10 اپریل سے 28 اپریل تک طفیل شیخ نے 5014 افراد کو احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم جاری کی،طفیل شیخ کو محکمہ صحت کی جانب سے اپنے ہے گھر آئیسولیٹ کردیا گیا ہے

میہڑ میں لوکل ٹرانسمیشن کی 3 کیس پازیٹو آنے کے بعد بھی انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن پر نرمی کی گئی ہے، جن 3 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں انکے اہلخانہ کے ابھی تک ٹیسٹ نہیں کروائے گئے جس پر اہلیان علاقہ نے احتجاج کیا ہے اور انکے ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کیا ہے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالہ سے کہا ہے کہ یہ تشویشناک بات ہے کہ آج کوروناکے 404 کیسز سامنے آئے ہیں، آج سب سے زیادہ 8 مریض انتقال کرگئے،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں آج کورونا کے 200 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، 24 گھنٹوں میں مزید 3729 کورونا کے ٹیسٹ کیے، سندھ میں اب تک 51790 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، کل تک 5291 مثبت کیسز تھے، سندھ میں کورونا کے 5659 کیسز ہوچکے ہیں، یہ کُل ٹیسٹ کا 11 فیصد ہے، اب تک 1161 مریض صحتیاب ہوئے،یہ کُل تعداد کا 20.5 فیصد ہے،

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

سینیٹ کے رکن میں بھی کرونا کی تشخیص

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث کُل اموات 100 ہوگئی ہیں، ہمارے پاس 4426 مریض زیرعلاج ہیں، کورونا کے 3187 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں، 762 مریض آئیسولیشن مراکز اور 477 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، 36 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 18 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، شہر کراچی میں کورونا کے 332 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،

رکن اسمبلی کے خاندان کے 8 افراد کرونا میں مبتلا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.