راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے آزاد صحافت کرنے کی پاداش میں نجی خبررساں ادارے کی ٹیم پر حملہ کر دیا-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا راولپنڈی میں بھی کئی مقامات پر پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ عمران خان پر حملے کا مقدمہ درج کیا جائے۔

پی ٹی آئی احتجاج، مری روڈ پر متعدد ایمبولینسز پھنس کر رہ گئیں مریضوں کو اسپتال…

پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی کوریج کرنے پرنجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کی ٹیم پر حملہ کردیا اور عملے کو زودوکوب کیا-

ذرائع کے مطابق مظاہرین کی جانب سے صحافتی ذمہ داریاں انجام دینے میں مصروف ٹیم کو فوری طور پر مظاہرے کی جگہ سے ہٹنے کی ہدایت کی گئیں راولپنڈی کی خاتون رکن سماویا طاہر نے پی ٹی آئی کارکنوں کو ایکسپریس نیوز کی ٹیم پر حملے کےلیے اکسایا تھا۔

پی ٹی آئی احتجاج، راستہ نہ ملنے پر شہری کی کھمبے پر چڑھ کر خود کشی کی کوشش

قبل ازیں راولپنڈی میں ہی احتجاج کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا احتجاج کے دوران سڑکیں بند تھیں ایک شہری نے مطالبہ کیا کہ اسے راستہ دیا جائے تا ہم اسے راستہ نہ دیا گیا جس کے بعد شہری بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا شہری جب کھمبے کی بلندی پر پہنچا تاروں سے ٹکرایا تو اچانک آگ بھڑک اٹھی شہری بجلی کا جھٹکا لگنے سے اونچائی سے نیچے گر گیا-

شہری کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا یے ۔ 25 سالہ نوجوان کی شناخت زینت اللہ کے طور پر ہوئی ۔ جس کا مقامی ہسپتال میں علاج جاری ہے-

اسلام آباد پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے مظاہرین نے لاہور اور پشاور موٹروے سے اسلام آباد آمد و رفت کے راستے بند کردئیے ہیں اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور پاکستان رینجرز کے دستے روانہ کردئیے گئے ہیں وفاقی حکومت کو درخواست بھیجی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 3 اور 4 کے تحت صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کی جائیں کہ موٹروے اور ائیر پورٹ کے راستے کھلے رکھے جائیں۔

عمران خان اپنے لیے گڑھے کھود رہے ہیں ۔۔۔

انہوں نے کہا ہے کہ شر پسند عناصر کے خلاف تھانہ نون میں مقدمات درج کیے جائیں گے۔ عوام سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی اور شرپسند عناصر کے خلاف اطلاع پکار 15 پر دیں۔

Shares: