ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کرم واقعے پرجرگے کی جانب سے فیصلہ کرلیا گیا، مذہبی جماعت احتجاج ختم کرے۔

باغی ٹی وی کے مطابق کرم واقعے پر کراچی میں گزشتہ چار دنوں سے جاری احتجاج کے حوالے سے صوبائی حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ کرم واقعے پر جرگے نے فیصلہ کرلیا، اب کراچی میں احتجاج ختم کرنا چاہیے، مذہبی جماعت کی قیادت اور علما سے عام شہری کی حیثیت سے اپیل کررہے ہیں۔ مذہبی جماعت کراچی کے شہریوں کی تکلیف سمجھے، کراچی کے شہری راستے بند ہونے پر شدید پریشان ہیں۔سعدیہ جاوید نے کہا کہ شیعہ علماء سے اپیل ہے کراچی میں احتجاج ختم کرانے میں کردار ادا کریں، کراچی میں احتجاج کے باعث زندگی درہم برہم ہے۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ احتجاج جاری رکھنا ہے گرانڈز یا پریس کلب کے باہر سہولتیں دینے کو تیار ہیں۔دوسری طرف بتایا گیا ہے کہ کراچی کے علاقوں ایم اے جناح روڈ پر نمائش چورنگی، شارع فیصل پر ناتھا خان پل، گولیمار، پاور ہاس چورنگی اور یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب احتجاجی دھرنے جاری ہیں، ابوالحسن اصفہانی روڈ، فائیو اسٹار چورنگی، سرجانی ٹائون میں کے ڈی اے فلیٹس کے سامنے بھی احتجاج جاری ہے، اس کے علاوہ شارع پاکستان پر عائشہ منزل اور انچولی، گلستان جوہر کامران چورنگی پر بھی دھرنا دیا جا رہا ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ نمائش چورنگی پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے علامہ حسن ظفر نقوی اور دیگر عمائدین سے مذاکرات کیے، ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا بھی اس موقع پر موجود تھے، ٹریفک کیلیے متبادل راستے دیئے گئے ہیں اور نفری سڑکوں پر موجود ہے، تاہم کورنگی نمبر ڈھائی امام بارگاہ کے سامنے جاری دھرنا ختم کر دیا گیا ہے اور سڑک کو دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

شدید دھند ،موٹر ویز مختلف مقامات پر بند

بزنس ریکارڈر گروپ کے ارشد زبیری انتقال کرگئے۔

ایک دن میں تیسرا فضائی حادثہ، طیارہ رن وے سے اترگیا

خواجہ اظہار الحسن کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب

Shares: