میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں کسی کو پریشان کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پارہ چنار میں حکومت خیبر پختونخوا کی ہے اور ازالہ کراچی کی عوام اور سندھ حکومت بھگت رہی ہے.
باغی ٹی وی کے مطابق گلشن اقبال میں نو تزئین شدہ عزیز بھٹی پارک کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پانی ضائع کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کٹوائی ہے، جلد ان کے نام بھی دوں گا جو شہر کو نقصان پہنچا رہیں، واٹر بورڈ کے حوالے سے ایک سے دو روز میں جامع پریس کانفرنس کروں گا،ٹرانس کراچی کی انتظامیہ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ریڈ لائن کا کام جلد مکمل ہوگا، مرتضیٰ وہاب نے 2024 میں لوگوں کو امید کی کرن دی ہے،ہم نے کے ایم سی کو معاشی طور پر مستحکم کیا،گورنر سندھ کامران ٹیسوری صاحب سے ایک پرانا رشتہ ہے مگر میں سمجھتا ہوں مولا جٹ اسٹائل میں مسائل حل نہیں ہوتے، عزیز بھٹی پارک میں شہر کا پہلا فروٹس فارم بنایا گیا ہے،بدلتا ہوا کراچی دیکھا جا سکتا ہے،کل 27 دسمبر کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی تھی، آج عزیز بھٹی پارک کے اندر ہم نے درخت لگائے، فیصلہ کیا تھا شہداء کے لیے پودے لگائیں گے، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد اور کے ایم سی کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے تمام کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،کل گڑھی خدا بخش میں برسی کا اتنا بڑا اجتماع دیکھا،میں نے پہلے وہاں اتنا بڑا اجتماع نہیں دیکھا تھا،سخت سردی کے باوجود لوگ وہاں آئے اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کے خطاب کو سنا،انہوں نے کہا کہ عزیز بھٹی پارک میں سبزیوں کے درخت لگا کر ویجی ٹیبل گارڈن بنایا گیا ہے، پانچ ہزار ماحول دوست درخت لگائے گئے ہیں، یہ پارک طویل عرصے سے خستہ حالی کا شکار تھا،کے ایم سی کی موجودہ انتظامیہ نے پارک کو درست کرنے کا فیصلہ کیا، عزیز بھٹی پارک میں ہم نے تین جنگل بنانے کا پلان ہے،یہاں اربن فاریسٹ، فوڈ فاریسٹ اور سبزیوں کے گارڈن بنائیں گے، پیپلزپارٹی کا یہی نظریہ ہے کہ پبلک کی جگہ پبلک کے پاس ہونی چاہیے، چند روز میں ملیر ایکسپریس وے کو، شاہ فیصل کالونی سے قیوم آباد تک عوام کے لئے کھول دیں گے، بلوچ کالونی ایکسپریس وے کا ایک پورشن جو رہ جائے گا اسے بھی جلد مکمل کریں گے، کورنگی کازوے کے برج پر کام ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ جو کام ہوئے ان سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کروں گا،کے ایم سی کے مالی وسائل سے متعلق آگاہ کروں گا، شہرمیں پرسوں اخبارات میں ٹینڈر ہوئے اور بھی کام ہوں گے،کراچی والا اب پیچھے نہیں ہٹے گا، آگے آئے گا،اگر ہم اسپورٹس کمپلیکس کی جگہ اسکول بنائیں گے تو نیب سوال کرے گا،ہمارا یہ موقف ہے کہ ہمیں عوام کو کس طرح ریلیف دینا، شہر میں چائنا کٹنگ اور شادی ہال بنانے سے بہتر ہے کچھ چیزیں بنیں، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے فنڈز کا آڈٹ ہونا چاہئے،چندے پر چلنے والی جماعتوں کے پاس اتنے پیسے کہاں سے آ جاتے ہیں،گلشن ٹاؤن یا جناح ٹاؤن کے چیئرمین کو واٹر کارپوریشن کا چیئرمین بنا دیں گے تو پانی صرف وہیں آئے گا،جماعت اسلامی کے پیسوں سے صرف پوسٹر بن رہے ہیں، وہ کہتے ہیں ہمیں فنڈز نہیں مل رہے پھر کہتے ہیں ٹاؤن میں مثالی کام ہو رہے ہیں،جماعت اسلامی کے پاس نو ٹاؤن کی بھی ذمہ داری ہے،ہم نے ابھی نیو کراچی میں روڈ بنایا کل وہاں روڈ کٹنگ ہو رہی تھی،کس نے روڈ کٹنگ کی اجازت دی، میئر کراچی نے کہا کہ میں جماعت اسلامی والا نہیں جو ہوا میں بات کروں گا،کسی سروس لین پر ٹراما سینٹر بنے گا تو اس کی کیا افادیت ہوگی سیف الدین ایڈوکیٹ بھائی کہتے ہیں شہر میں کوئی کام نہیں ہو رہا،پانی کی لائنیں بھی پیپلز پارٹی والے ڈلوا رہے ہیں کنکشن بھی ہم ہی دیں گے،انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے والوں سے اس وقت مذاکرات جاری ہیں کل بھی صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی اس حوالے سے بات ہوئی ہے،میئر کراچی نے کہا کہ ٹرانس کراچی کے 26 دسمبر کے اجلاس میں موجود تھا،ٹرانس کراچی کی کمپنی میں اسٹاف کی کمی کی شکایات تھی جو دور ہوگئی ہے،کریم آباد کی گلیوں میں روڈ کٹنگ اور شاہراہ نور جہاں پر روڈ کٹنگ جماعت اسلامی کروا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری صاحب کو مشورہ دوں گا کہ ایم کیو ایم کے دوستوں کو سمجھائیں لیاری ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک چلنے کی مخالفت نہ کریں، ملیر ایکسپریس وے اور لیاری ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک چلے گا تو ٹریفک کے مسائل حل ہونگے،میں چاہتا ہوں ہمارا ٹریفک ڈپارٹمنٹ ڈمپرز کو ریگولیٹ کرے،بہت سے لوگوں کی اموات ڈمپرز حادثات میں ہوئی ہیں۔
نئی دہلی میں بارش کا 101سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
صائم ایوب آئی سی سی ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزد
مذاکرات کو حکومت کی کمزوری نہ سمجھا جائے، احسن اقبال
ایکسچینج کمپنیوں کیلئے نئے ریگولیٹری فریم ورک کا اعلان








