احتجاجی کیمپ میں ن لیگ کے ترانے چلانے پر پیپلز پارٹی کو اعتراض

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گرفتاریوں کے خلاف اپوزیشن جماعتیں احتجاجی کیمپ میں لڑ پڑیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اراکین اسمبلی کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی کیمپ لگا رکھا ہے جس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنما شریک ہیں،

احتجاجی کیمپ میں مسلم لیگ ن کے ترانے لگانے پر پیپلزپارٹی نےاعتراض کیا، رکن اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ پارٹی ترانے نہیں لگنے چاہئیں،قومی نغمہ لگائیں، جس پر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ اپنی پارٹی کے ترانے بھی دے دیں،شازیہ مری نے پیپلزپارٹی کے ترانے بھی دے دیے

اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں، متحدہ اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے باہر دھرنا

متحدہ اپوزیشن کے احتجاج میں مسلم لیگ ن کے رانا تنویر،خوجہ آصف،ایاز صادق،مریم اورنگزیب اورمرتضیٰ جاوید عباسی موجود ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے نویدقمر اورشازیہ مری موجود ہیں. احتجاجی کیمپ میں کرسیاں لگائی گئی ہیں .گرفتار اراکین اسمبلی کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں.

نواز شریف سے ملاقات کا دن، کس کس کو ملاقات کی ہے اجازت؟ جیل حکام نے بتا دیا

نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت ملتوی

جیل حکام نواز شریف پر مہربان،خالص دودھ، گھی، روانہ ڈینگی سپرے

خورشید شاہ کی گرفتاری کے سوال پر آصف زرداری صحافیوں پر برس پڑے

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے سیاسی انتقام اور آمرانہ سوچ کے خلاف آج احتجاج ہوگا ،آج پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر ایک پر احتجاج کریں گے،اپوزیشن سیاسی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے گی،آئینی آزادی سلب کرنے کے حکومتی فسطائی اقدامات کی مذمت کی جائے گی

Comments are closed.