ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزدار حکومت کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کوروکنے کے لیے لوگوں میں آگاہی فراہم کی جارہی ہے ،ضلع بھرمیں حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،احتیاط ہی کورونا وائرس سے نجات کا ذریعہ ہے،حکومتی ایس او پیز کی پابندی سے ہی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے، عوام الناس کورونا وائرس سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا، دکاندار ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد کریں۔ان خیالات کاظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ضلع بھر میں حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے بتایا کہ ضلع بھر کی مارکیٹوں ، بازاروں،درزی کی دکانوں، پٹرول پمپوں اور پبلک ٹرانسپورٹ سمیت شادی ہالوں اور سکولوں میں کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان کی ہدایت پر ضلع بھر میں کروناوائرس کے مریضوں کے لئے فیلڈ ہسپتالوں اور قرنطینہ سینٹرز میں بہترین طبی سہولیات کا بندوبست کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید ضلع بھر کی عوام سے اپیل کی کہ غیر ضروری سفر اور گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں، رش والی جگہ پر جانے سے گریز کریں ،اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں تا کہ ملک پاکستان سے کرونا وائرس کو شکست دی جا سکے۔
ترجمان ڈپٹی کمشنر ننکانہ

Shares: