مزید دیکھیں

مقبول

احتجاج کا چوتھا روز،کہاں کہاں دھرنا جاری؟

احتجاج کا چوتھا روز،کہاں کہاں دھرنا جاری؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد چوتھے روز بھی احتجاج جاری ہے ،تحریک لبیک کے کارکنان علامہ خادم رضوی کے مزار کے باہر دھرنا دے کر بیٹھے ہیں

تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے مختلف شہروں میں بند کی گئی سڑکیں پولیس نے کھلوا دی ہیں لاہور میں تین مقامات پر احتجاج جاری ہے لاہور میں احتجاج کے باعث یتیم خانہ چوک پر ٹریفک جام ہے۔ یتیم خانہ چوک و گردو نواح میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے، داروغہ والا چوک کو پولیس نے کلیئر کروا لیا ہے، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر داروغہ والا چوک میں آپریشن مکمل کر لیا گیا،مظاہرین نے پولیس پر شدید پتھراؤ کیا، بعد ازاں مظاہرین چوک چھوڑ کر گلیوں میں فرارہو گئے،داروغہ والا چوک پر پولیس نے چارج سنبھال لیا،پولیس نے روڈ پر پڑے پتھر ہٹھانا شروع کر دئیے، داروغہ والا چوک کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر کھول گیا،بابو صابو چوک میں بھی ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے

شنگھائی پل فیروز پور روڈ کو بھی پولیس نے کلیئر کروا دیا،ٹریفک پولیس نے فیروزپور روڈ سے تمام گاڑیوں کو ہٹا دیا، مظاہرین نے مزدوں کو روڈ پر کھڑا کرکے روڈ بلاک کیا ہوا تھا، مظاہرین نے ٹائروں سے ہوا نکال کر گاڑیاں کھڑی کیں ہوئیں تھیں، بریک ڈاؤنز اور فوک لفٹرز کی مدد سے تمام گاڑیوں کو ہٹا دیا گیا، فیروز پور روڈ پر ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی، پولیس اور رینجرز نے آپریشن کرکے مظاہرین کو ہٹا دیا،

کراچی کے متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند ہے۔کراچی میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بلدیہ حب ریور روڈ پر آنے والے مظاہرین کومنشتر کردیا گیا تھا۔ٹریفک پولیس کے مطابق شہر کی تمام سڑکیں معمول کے مطابق کھلی ہیں۔

راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام راستے کھول دیئے گئے ہیں۔ فیض آباد پر مری روڈ کو اسلام آباد سے ملانے والے راستوں سے کنٹینرز ہٹا دیئے گئے ہیں۔ مری روڈ، شمس آباد اور ڈبل روڈ سے بھی کنٹینرز کو ہٹا دیا گیا ہے۔فیض آباد اور ملحقہ آبادی میں ڈیٹا سگنل بھی بحال کردیئے گئے ہیں۔ فیض آباد اور لیاقت باغ میں پولیس اور رینجرز کی نفری تاحال تعینات ہے

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں یتیم خانہ چوک پر جاری احتجاج میں علامہ خادم رضوی کے چھوٹے‌ صاھبزادے حافظ انس رضوی بھی شرکاء سے مختصر خطاب کرتے دکھائی دیتے ہیں

دوسری جانب سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے حکومت اور تحریک لبیک کی قیادت کو ثالثی اور مذاکرات کی پیش کش کی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اگر حکومت اور تحریک لبیک مذاکرات کے لئے تیار ہیں توسنی اتحاد کونسل ثالثی کروانے کے لئے تیار ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے صاحبزادہ ابو الخیر زبیر، حامد سعید کاظمی، خواجہ غلام قطب الدین فریدی، خواجہ مدثر تونسوی، نعیم سیالوی اور اہلسنت کی دیگر اہم شخصیات سے رابطہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ناموس رسالت مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا تحریک لبیک کے اہم رہنما نے نمائندہ باغی ٹی وی فائز چغتائی سے ٹیلی فونک گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ہم آئندہ کا لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں

قبل ازیں تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو 20 اپریل کی شب 12 بجے علامہ خادم رضوی کے مزار سے ناموس رسالت مارچ کا آغاز ہو گا، اس امر کا فیصلہ تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے اجلاس میں کیا گیا، 21 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے ناموس رسالتﷺمارچ کا اعلان کیا،

شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا

فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا

مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟

تحریک لبیک کے نومتنخب امیر،خادم رضوی کے بیٹے کا کارکنان کے نام اہم پیغام آ‌گیا

ہماری جان سعد رضوی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،تحریک لبیک کارکنان کا سیاسی جماعتوں کو چیلنج

#اقتدارچھوڑو_یا_سفیرنکالو…ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق

سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات

حمایت کیوں کی؟ ایک اور مذہبی جماعت کے رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

ملک بھر میں احتجاج جاری،گوجرانوالہ میں 21 زخمی،لاہور سمیت کئی شہروں میں سڑکیں بند

سعد رضوی کی گرفتاری پر دوسرے روز بھی احتجاج،کئی شہروں میں ٹریفک معطل

لاہور میں دوران احتجاج چالیس پولیس اہلکار زخمی، فہرست جاری

مذہبی جماعت کا احتجاج، شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس میں بڑا فیصلہ ہو گیا

احتجاج کرنیوالوں کے حوالہ سے حکومت کا بڑا حکم آ گیا

حافظ سعد رضوی کی گرفتاری،تیسرے روز بھی احتجاج جاری

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan