احتجاج کرنیوالوں کے حوالہ سے حکومت کا بڑا حکم آ گیا
احتجاج کرنیوالوں کے حوالہ سے حکومت کا بڑا حکم آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی اور رٹ آف دی سٹیٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ راستے بند کرنے سے عوام خصوصاً بوڑھوں، بیماروں اور خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔راستوں کی بندش کی وجہ سے عوام کو جو تکلیف اٹھانا پڑی، ذاتی طور پر معذرت خواہ ہوں۔عوام کو پریشان نہیں دیکھ سکتا، راستے بند کرنا قابل مذمت اقدام ہے۔ جس کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ معمولات زندگی کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کی ذاتی طور پررات بھر سے مانیٹرنگ اوراحکامات جاری کر رہا ہوں۔پولیس اورانتظامیہ کی بروقت کارروائیوں سے بیشتر راستے بحال ہوچکے ہیں۔معمولات زندگی کی مکمل بحالی تک نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر انتظامی سربراہان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بریفنگ دی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شاہراہوں اور راستوں میں ٹریفک بحال کرنے پر انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مظاہرین کی وجہ سے زخمی پولیس اہلکاروں سے اظہار ہمدردی کیا،اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس اہلکاروں کی فرض شناسی کو سراہا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انتظامیہ اور پولیس کو قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے کا حکم دے دیا
واضح رہے کہ ناموس رسالت مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا حافظ سعید رضوی کی گرفتاری کا دعویٰ تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیا جا رہا ہے تھا ، تحریک لبیک کے شعبہ خواتین کی جانب سے بنائی گئی ٹویٹر آئی ڈی سے ٹویٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ محمد سعد حسین رضوی دامت برکاتہم العالیہ کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔
تحریک لبیک کے اہم رہنما نے نمائندہ باغی ٹی وی فائز چغتائی سے ٹیلی فونک گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ہم آئندہ کا لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں
قبل ازیں تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو 20 اپریل کی شب 12 بجے علامہ خادم رضوی کے مزار سے ناموس رسالت مارچ کا آغاز ہو گا، اس امر کا فیصلہ تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے اجلاس میں کیا گیا، 21 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے ناموس رسالتﷺمارچ کا اعلان کیا،
شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا
فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا
مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان
علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟
تحریک لبیک کے نومتنخب امیر،خادم رضوی کے بیٹے کا کارکنان کے نام اہم پیغام آگیا
ہماری جان سعد رضوی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،تحریک لبیک کارکنان کا سیاسی جماعتوں کو چیلنج
#اقتدارچھوڑو_یا_سفیرنکالو…ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا
تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟
تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری
حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق
سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی
تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان
پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات
حمایت کیوں کی؟ ایک اور مذہبی جماعت کے رہنما کو گرفتار کر لیا گیا
ملک بھر میں احتجاج جاری،گوجرانوالہ میں 21 زخمی،لاہور سمیت کئی شہروں میں سڑکیں بند
سعد رضوی کی گرفتاری پر دوسرے روز بھی احتجاج،کئی شہروں میں ٹریفک معطل
لاہور میں دوران احتجاج چالیس پولیس اہلکار زخمی، فہرست جاری
مذہبی جماعت کا احتجاج، شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس میں بڑا فیصلہ ہو گیا