فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ سنٹرل پنجاب کے صدر شیخ فیاض احمد نے کہا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ عید الاضحیٰ منفرد انداز میں منائے گی۔ "قربانی سب کیلئے” مہم کے تحت ہم ہر گھر تک قربانی کا گوشت پہنچائے گے۔ یونین کونسل کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی جائینگی جو علاقے میں موجود غریب اور متوسط طبقے تک قربانی کا گوشت پہنچائیں گی۔ مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست کا نعرہ لیکر میدان میں آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد کے تنظیمی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ اجلاس سے جنرل سیکرٹری فیصل آباد محمد احسن تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کی 315 یونین کونسل میں مستحق، بیوگان اور قربانی نہ کر پانے والے ہر گھر تک مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان قربانی کا گوشت پہنچائیں گے۔ فیصل آباد کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین اور جیلوں میں موجود قیدیوں کے لیے کھانا پہنچا کر عید الضحیٰ کی خوشیوں میں اپنے ساتھ شریک کریں گے۔
مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کے ہر گھر تک قربانی کا گوشت پہنچائے گی

Latest from پاکستان

تیز آندھی کے باعث لاہور جانے والی پرواز کو شدید جھٹکے، مسافروں میں خوف و ہراس
کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کو شدید جھٹکوں کا سامنا، تیز آندھی نے پرواز کو بری طرح متاثر کیا۔

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم ’لوو گرو‘ کے ٹریلر کی نمائش
امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم ’لوو گرو‘ کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔ فلم ’لوو گرو‘

44 ایڈیشنل سیشن ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ
44 ایڈیشنل سیشن ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیاہے- چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم

باغی ٹی وی کی نور فاطمہ کو ادبی کانفرنس میں ایوارڈ سے نوازا گیا
انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی پہلی ادبی کانفرنس بانی و چیئرمین زبیر احمد انصاری کی زیرِ سرپرستی میں ہوئی۔کانفرنس میں باغی ٹی وی کی

سات دن سے لاپتہ گجرات کے 4سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے موت کی تصدیق
گلگت بلتستان حکومت نے ہفتے کو سات دن سے لاپتہ گجرات سے تعلق رکھنے والے چار سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے موت