عید کے موقع پر گھروں سے نکلتے ہوئے عوام کیا کریں؟ ڈاکٹر یاسمین راشد نے دیا مشورہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اعلی سطحی اجلاس ہوا
اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن برسٹرنبیل احمداعوان، سیکرٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمدعثمان یونس، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل، ڈی جی ریسکیوڈاکٹررضوان نصیر، تمام وائس چانسلرز، پرنسپلز اورایم ایس حضرات نے شرکت کی۔
صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے ایمرجنسی پلان ،عید کے ایام میں ڈاکٹرزکے روسٹرم ودیگرمعاملات کاجائزہ لیا۔ دونوں سیکرٹریزنے صوبائی وزیرصحت کوایمرجنسی پلان کی تفصیلات پربریفنگ دی۔
صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اعلی سطحی اجلاس۔ #BaaghiTV pic.twitter.com/2fw6rkGLw0
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 22, 2020
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کو سنٹرل کنٹرول روم سے مانیٹرکیاجارہاہے، ایمرجنسی پلان کے تحت عید کے ایام کے دوران تمام ڈاکٹرزروسٹرم کے مطابق فرائض سرانجام دینگے۔ عوام عید کے موقع پرگھروں سے باہرنکلتے ہوئے احتیاطی تدابیرپرسختی سے عملدرآمدکریں۔ کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے تمام سہولیات کاازسرنوجائزہ لیاجارہاہے








