عید کے موقع پر کرایوں میں اضافہ، عوام پریشان، اسمبلی میں قرارداد جمع

punjab assambly

عید الفطر سے قبل کرایوں میں اضافے سے عوام پریشان، ترانسپورٹر نے غریب عوام سے عیدی لینا شروع کر دی، کرایوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں سےعوام کی اپنے آبائی شہروں کو واپسی شروع ہو گئی ہے. جس کی وجہ سے لاری اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے اور بس مالکان نے فائدہ اٹھاتے ہوئے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے.جس کی وجہ سے لڑائی جھگڑے بھی ہوتے ہیں .عید منانے کے لئے اپنے آبائی علاقوں میں جانے والے ٹرانسپورٹروں کے اس ظالمانہ رویہ کی وجہ سے بس اڈوں پر بے یارومدد گار نظر آتے ہیں. عید قریب آتے ہی کرایوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی گئی ہے. قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی ،جس میں کہا گیا کہ عید قریب آتے ہی ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں سو فیصد اضافہ کردیا ہے ،قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ مسافروں سے زائد کرائے لینے والے ٹرانسپورٹر کیخلاف ایکشن لیا جائے ،ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے کیا ہے ، ٹرانسپورٹرزمسافروں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہیں زیادہ کرائے لے رہے ہیں

Comments are closed.