عیدالفطر کا حتمی فیصلہ کون کرے گا، وفاقی وزیر مذہبی امور کا بڑا اعلان

0
30

عیدالفطر کا حتمی فیصلہ کون کرے گا، وفاقی وزیر مذہبی امور کا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ ‏عید کا شرعی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی،

وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ کمیٹی فیصلے کے مطابق عوام اور حکومت عید منائیں گے، شریعت چاند کی رویت اور شہادت پر اعتماد کرتی ہے، ‏شہادت کیلئے سائنس اور جدید آلات کی معاونت لی جاسکتی ہے،

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ فواد چودھری آج کل چاند چاند کھیل رہے ہیں، عید کا فیصلہ علمائے کرام ہی کریں گے،

واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔شریعت اور دین چاند کی رویت اور شہادت پر اعتماد کرتی ہے

ماہرین فلکیات اور موسمیات کی رائے میں آج بروز ہفتہ ملک میں شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، قوی امکان ہے کہ عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں بھی آج 30 واں روزہ ہے، گزشتہ روز چاند نظر نہیں آیا تھا، سعودی عرب میں کل اتوار کو عید ہو گی

Leave a reply