عید ختم، بلاول نے دو اہم شخصیات کو ملاقات کے لئے بلا لیا
عید ختم، بلاول نے دو اہم شخصیات کو ملاقات کے لئے بلا لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور احمد کو ٹیلی فون کیا ہے
بلاول بھٹو نے دونوں پارٹی رہنماؤں کو عید کی مبارک باد دی،بلاول زرداری نے ملک کی مجموعی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث تمام لوگ احتیاط کریں۔انڈین ویرینٹ بہت خطرناک ہے اور ہم سب کو احتیاط کرنی ہو گی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت جس طرح کرونا کو ہینڈل کر رہی ہے یہ کسی وقت بھی خطرناک صورتحال اختیار کر سکتی ہے،چیئرمین بلاول بھٹو نے دونوں رہنماؤں کو جلد ملاقات کا بھی کہا۔
بلاول زرداری نے عید کے ایام میں پارٹی کارکنان اور اہم شخصیات، رہنماؤں سے کرونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے ملاقاتیں بھی کیں،
قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عیدالفطر کے دوسرے دن گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری دی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے بھی شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری دی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید میر شاہنواز بھٹو اور شہید میر مرتضی بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی فاصلے کے اصولوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری دی
علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہاہے کہ رمضان کے بعد بھی عوام مہنگائی کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں،سلیکٹڈ اس ملک کے 22 کروڑ عوام پر عذاب بن کر ٹوٹا ہے۔ان حکمرانوں کی ساری توجہ اپوزیشن کو دبانے اور عوام کی چیخیں نکلوانے پر مرکوز ہے،انہوں نے کہا ہےعقل کے اندھے جان لیں کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی یا معاشرتی استحکام ممکن نہیں خیراتی ذہن رکھنے والے وزیر اعظم سے تعمیری اصلاحات کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے۔مقدس ڈرامہ بازیاں کرنے والا اب گھبرانا شروع کر دے ،الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ ہمیں ریاست مدینہ نہیں والئی مدینہ کا طرز حکومت چاہیے