عید پر پکنک، میوزک اونچی آواز میں چلانے پر گولیاں چل گئیں، دو افراد جاں بحق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید پر پکنک کے لئے جانے والے افراد میں جھگڑے سے دو افراد کی جان چلی گئی
گلگت کے علاقے نلتر بالامیں پکنک پرجانے والے دو گروپوں میں جھگڑے کے بعد فائرنگ ہوئی جس سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔
گلگت میں پکنک کے دوران دوگروپوں میں اونچی آواز میں میوزک چلانے پر جھگڑا ہوا جس پر پتھراؤ اور فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے فرجات حسین نامی نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ سلیم عباس دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا، دونوں نوجوانوں کا تعلق نلتر پائین سے ہے.
اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے دوسری جانب پولیس نے کچھ افراد کو گرفتار بھی کیا ہے جو جھگڑے میں ملوث تھے
گلگت کے وزیراعلٰی حافظ حفیظ الرحمان نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے








