پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا گیا، فی لیٹر پیٹرول سستا ہوگیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کمی کی گئی، ڈیزل کی قیمت برقرار ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی۔جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر ، ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق آج رات 29 مارچ سے کیا گیا، وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ عالمی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں بھی قیمتیں کم ہونے کی توقع کی جا رہی تھی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں ایک ڈالر چالیس سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پٹرول کی قیمت سات ڈالر چوبیس سینٹ سے کم ہو کر پانچ ڈالر چوراسی سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔اسی طرح عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت میں بھی ساٹھ سینٹ کی کمی دیکھی گئی ہے۔ عالمی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔
میانمار میں زلزلے سے تباہی، 144 افراد کی ہلاکت، 730 زخمی
ملزم ارمغان کے والد پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں گرفتار
پاکستان کرکٹ کے لیے برطانیہ سے بری خبر آ گئی