اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پری مون سون کی بارشوں کے حوالے سے پیش گوئی کر دی۔
باغی ٹی وی : چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 19 جون کے بعد ملک میں پری مون سون کی بارشوں کا امکان ہے، اس سال معمول سے زیادہ بارش ہونے کی توقع کی جا رہی ہے، عید پر میدانی علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہےشہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،اس کے علاوہ صبح میں ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد رہا اور مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلیں گی۔
غیر قانونی بھرتیاں کیس،چودھری پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو رہا کرنے …
سوشل میڈیا پر لگام ڈالنے کیلئے فائر وال کی تنصیب کا فیصلہ
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سالانہ اوسطاً 188 ملی میٹر بارش ہوتی ہے جس میں سے کم و بیش اوسطاً 141 ملی میٹر بارش مون سون کے دوران ہوتی ہے جس کی مقدار اس مرتبہ 35 فیصد زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کر دیا گیا ہے،درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے جس کی وجہ سے گلیشئرز کے پگھلنے کی رفتار میں بھی تیزی آئے گی اور اس صورت حال میں دریاؤں میں سیلابی صورت پیدا ہونے کے امکانات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔
این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ اس سال معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی جس کے لیے مارچ سے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں، ڈسٹرکٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے عوام کو آگاہی فراہم کی ہے۔








