عید الفطر کے موقع پر ملک بھر کے سینماؤں میں صبا قمر اور زاہد احمد کی ’گھبرانا نہی ہے‘ نیلم منیر اور احسن خان کی ’چکر‘ ہانیہ عامر اور علی رحمٰن کی ’پردے میں دو‘ اور امر خان اور عمران اشرف کی فلم ’دم مستم‘ کو ریلیز کیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی : فلمی شائقین دو سال بعد پہلی بار عید کے موقع پر سینما گھروں میں مقامی فلمیں دیکھنے پہنچ رہے ہیں چاروں فلموں کو کہانی اور کاسٹ سمیت ان کے گانوں کی وجہ سے کافی سراہا جا رہا ہے-
زیادہ تر فلمی ناقدین نے ’پردے میں رہنے دو‘ اور ’گھبرانا نہیں ہے‘ کے سپر ہٹ ہونے کی پیش گوئیاں کی ہیں اور مبصرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ چاروں فلمیں اچھی کمائی کرنے میں کامیاب جائیں گی مگر صبا قمر اور ہانیہ عامر کی فلمیں باقی دو فلموں کو کمائی میں پیچھے چھوڑ دیں گی صبا قمر کی ’گھبرانا نہیں ہے‘ اور ہانیہ عامر کی ’پردے میں رہنے دو‘ کو کہانی کی وجہ سے بھی کافی سراہا جا رہا ہے۔
ہانیہ عامر اور علی رحمٰن کی رومانوی مزاحیہ فلم ’پردے میں رہنے دو‘ کو کہانی کے اعتبار سے اب تک پاکستان کی سب سے منفرد فلم قرار دیا جا رہا ہے، اس فلم میں شادی شدہ جوڑے کے ہاں اولاد نہ ہونے جیسے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے۔
فلم کی ہدایات وجاہت رؤف نے دی ہیں جبکہ کہانی محسن علی نے لکھی ہے۔
اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر کی جانب سے مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ مسٹری مصالحہ تھرلر فلم ’چکر‘ میں نیلم منیر اور احسن خان نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں نیلم منیر کا ڈانس نمبر گانا بھی شامل ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کے مشہور جملے ’گھبرانا نہیں ہے‘ پر بنائی جانے والی رومانٹک کامیڈی ایکشن فلم میں صبا قمر اور زاہد احمد مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔
جے بی پروڈکشن اور جیو فلمز‘ کے بینر تلے بننے والی فلم کی دیگر کاسٹ میں سید جبران، نیر اعجاز، افضل خان (ریمبو)، سہیل احمد اور ثاقب خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں فلم کو نیوپلیکس سینما کے مالک، صنعت کار جبران بیگ اور حسن ضیا نے پروڈیوس کیا ہے۔
اداکار عدنان صدیقی کی پروڈیوس کردہ پہلی فلم ’دم مستم‘ کی کہانی امر خان نے ہی لکھی ہے اور وہ فلم میں عمران اشرف کے ہمراہ ایکشن میں نظر آئیں گی دم مستم‘ کی کہانی امر خان اور عمران اشرف کے رومانس اور بچپن کے پیار، دوستی اور لڑائیوں کے گرد گھومتی ہے۔
فلم کی ہدایات محمد احتشام الدین نے دی ہے جبکہ اسے عدنان صدیقی کے ہمراہ اختر حسنین نے پروڈیوس کیا ہے۔