ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی( جواد اکبر سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازیخان میں عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرنیوالوں سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرنیوالوں سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں،ڈپٹی کمشنر کے اعلامیے کے مطابق کھالیں اکٹھی کرنے والے24جون تک ڈی سی آفس میں درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔مقررہ تاریخ کے بعد آنے والی درخواستوں پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جائیگی۔دوسری طرف عیدالاضحی پرضلع میں قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کیلئے 5سیل پوائنٹس قائم ہونگے،سیل پوائنٹس چوک چورہٹہ،گل زمین کالونی،جنرل بس سٹینڈ،کوٹ چھٹہ اور چوٹی زیریں میں قائم کئے جائینگے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا ہے کہ متعلقہ محکمے مذکورہ سیل پوائنٹس پر تمام ضروریات فراہمی کے پابند ہونگے۔سیل پوائنٹس کے علاہ کسی بھی جگہ پر جانور فروخت نہیں کرنے دیئے جائینگے،جانوروں کی خریدوفروخت میں کسی قسم کے چارجز/فیس وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
ڈیرہ غازیخان:عیدالاضحیٰ قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرنیوالوں سے درخواستیں طلب
