وزیر اعلیی پنجاب کا اعلان، عید الفطر سے قبل 51 قیدی رہا ہو گئے، صوبہ بھر میں‌ 4516 قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی ہوئی

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے عیدالفطر کی آمد پر قیدیوں کی سزاﺅں میں 2 ماہ کی معافی کا اعلان کیا گیا جس پر 51 قیدی جیلوں‌ سے رہا ہو گئے ہیں. صوبہ بھر میں 4516 قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی ہوئی ہے ۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے عیدالفطر کے پرمسرت تہوار پر قیدیوں کی سزاﺅں میں دو ماہ کی معافی کا اعلان کیا گیا تھا جس پر سنٹرل جیل لاہور کے 292 ،سنٹرل جیل گوجرانوالہ کے 177قیدیو ں کی سزا میں کمی ہوئی، اسی طرح ڈسٹرکٹ جیل قصور 54،لاہور 103، ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ 121،ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ 169قیدیوں ،ڈسٹرکٹ جیل نارووال 40اورسنٹرل جیل ساہیوال کے 112قیدیوں کی سزا میں کمی کی گئی ہے ۔

جیلوں سے رہائی پانے والے قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے زبردست خوشی کا اظہار کیا گیا ہے.

Comments are closed.